وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکا سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کے انتقال پر اظہارتعزیت

86

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سابق ٹیسٹ کرکٹر و امپائر محمد نذیر جونیئر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جمعرات کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم محمد نذیر جونیئر تجربہ کار قومی ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر تھے۔

ان کا شمار قومی کرکٹ کے ان چند مایہ ناز کھلاڑیوں میں ہوتا تھا جنہوں نے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے متعدد ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور جیت کر قومی پرچم کو بلند کیا۔محمد نذیر جونیئر نےامپائرنگ کے فرائض بھی نہایت ایمانداری سے انجام دیئے۔وزیر اعلی مریم نواز نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔انہوں نے مرحوم کے لئے بلندی درجات کی دعا بھی کی ۔