16 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومضلعی خبریںوزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبہ بھر میں خشک سالی سے...

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبہ بھر میں خشک سالی سے متاثرہ کسانوں اور مویشی پال افراد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہیں، ملک حمید ا

- Advertisement -

اٹک۔ 24 فروری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبہ بھر میں خشک سالی سے متاثرہ کسانوں اور مویشی پال افراد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہیں اس سلسلہ میں ان کی ہدایت پر پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح اٹک میں بھی سابق امیدوار پنجاب اسمبلی مسلم لیگ (ن) ملک حمید اکبر نے دفتر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اٹک میں باجرہ ہائبرڈ کی باجرہ ہائبرڈ نیبر گراس کی قلمیں کسانوں اور مویشی پال افراد میں تقسیم کیں،اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اٹک ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ملک اویس اکرم اعوان ، ضلعی ویٹرنری آفیسر اٹک ڈاکٹر یاسر محمود ،اسٹنٹ، فوکل پرسن ڈویلپمنٹ سکیم لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اٹک نجب اقبال ملک،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک فخر زاد ایڈووکیٹ ،ملک محمد سعید ایڈووکیٹ اور دیگر موجود تھے ، ملک حمید اکبر خان نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ باجرہ ہائبرڈ کی قلمیں تقسیم کی گئ ہیں ، کسانوں کی بہتری کے لیے و زیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کےدیگرانقلابی اقدامات کے ساتھ اس اقدام کا اضافہ کسانوں اور مویشی پال افراد کی خوشحالی ، ترقی ، معاشی استحکام ، دودھ اور گوشت کی پیدوار میں اضافہ کا سبب ثابت ہوگا جس طرح آج کل ہمیں قحط سالی کا خدشہ ہے تو اس سے نمٹنے کے لیے یہ باجرہ ہائبرڈ نیبر گراس کی قلمیں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اٹک کو فراہم کی گئیں ہیں کسانوں کو جو حکومتی شرائط پر پورے ہوتے ہیں ان کو رقبہ کے مطابق یہ قلمیں فراہم کر دی گئی ہیں جو کہ ایک ملٹی کٹ فصل ہے جس سے یہ فائدہ ہوگا کہ جب کسان ایک دفعہ لگا دے گا تو اس کو بار بار بیج کا اور کھاد کا خرچہ نہیں ہوگا سارے سال وہ اس چارے کو اپنے جانور وں کے استعمال میں لا سکے گا اور یہ چارہ باقی چاروں کی نسبت زیادہ متوازن ہے اس میں پروٹین ،لحمیات اور کاربوہائیڈریٹ کی مقدار دیگر چارہ جات سے زیادہ ہے لہذا و زیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف چھوٹے فارمر کے لیے ایک اور تحفہ ہے اس سے پہلے و زیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہمارے کسانوں اور مویشی پال افراد کے لیے پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کا اجرا کیا ہے جس کے ذریعے ہم اپنے ضلع میں ہر تحصیل اور یونین کونسل سطح پر کارڈ دے رہے ہیں جو فارمرز کارڈ کی شرائط پر پورا اترتا ہے اسے چار ماہ کے لیے ایک لاکھ 35 ہزار سے دو لاکھ ستر ہزار تک کی رقم فراہم کی گئی جس سے فارمر اپنے جانوروں کے لئے کھل ونڈا خریدسکتا ہے اور یہ اس بات کی یقین دہانی کی گئی ہے کہ یہ کھل ونڈا معیاری کمپنیز کا ہو تاکہ جب وہ فارمر یہ کھل ونڈا، چوکر وغیرہ اپنے جانوروں کو ڈالے تو ہمیں مطلوبہ مقدار میں جانور کی روزانہ کی بنیاد پر گوشت کی اضافہ ہو ، اس کا جانور ایک صحت مند اور زیادہ گوشت کا حامل ہو اور وہ اس کو مارکیٹ میں اس کے اچھے دام ملیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565773

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں