وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کی کارروائی دیکھی

100
Chief Minister of Punjab
Chief Minister of Punjab

اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔جمعرات کو قومی اجلاس میں ارکان کی حلف برداری کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مہمانوں کی گیلری میں موجود رہیں۔

نوازشریف اور شہباز شریف کی جانب سے جب حلف برداری کے بعد رول آف ممبرز پر دستخط کئے اور ایوان سے باہر گئے تو وزیر اعلی ٰپنجاب بھی ان کے ہمراہ مہمانوں کی گیلری سے چلی گئیں۔