وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا3 سالہ بچہ کا کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

76
Chief Minister Punjab
Chief Minister Punjab

لاہور۔18نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں3 سالہ بچہ کا کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلی مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ ہسپتال میں مین ہول کا کھلا ہونا مجرمانہ غفلت ہے، ذمہ دار کا تعین کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔