نمائندہ۔ 20 نومبر (اے پی پی) گوجر خان:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر پنجاب بھر کی طرح تحصیل گوجرخان میں بھی ہیلتھ ویک کا باقائدہ آغاز کر دیا گیا۔ ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ ویک کا افتتاح کیا۔ پنجاب بھر میں تین دن کیلئے ہیلتھ ویک کا باقائدہ آغاز آج سے کر دیا گیا۔تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میں ہیلتھ ویک پروگرام کی شاندار افتتاحی تقریب میں ایم پی اے راجہ شوکت عزیز نے باقائدہ ہیلتھ ویک کے پہلے دن کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان کے ایم ایس ڈاکٹر سرمد حسین کیانی،ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان،ڈاکٹر جمیل،ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر ادریس،ڈاکٹر صداقت آفتاب،ڈاکٹر صدف شاہین سمیت پیرا میڈیکل اور دیگر اسٹاف موجود تھا۔ہیلتھ ویک 20 نومبر سے 22 نومبر تک جاری رہے گا۔
عوامی ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میں ہیلتھ ویک کیلۓ قائم کئے گے کاؤنٹرز کا جائزہ لیا اور مریضوں اور ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے ’’اے پی پی ‘‘سے بات کرتے ہوے کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبے میں مزید بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کیلے پر عزم ہیں۔ہیلتھ ویک میں تمام مریضوں کو باقائدہ طور پر تمام طبی سہولیات بلکل مفت فراہم کی جائیں گی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صحت عامہ کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات جاری ہیں تمام مریضوں کو مفت لیب ٹیسٹ سمیت دوائیاں مفت فراہم کی جائیں گی اور تجربہ کار ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی زیر نگرانی تمام مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ہیلتھ ویک کیلئے وومن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صدف شاہین کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ۔ہیلتھ ویک میں ہیپاٹائٹس اے بی سی سمیت گائنی،ٹی بی،ناک کان گلے سمیت دیگر امراض کا علاج کیا جائے گا۔