کلرسیداں، 14 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوز شریف کے پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ہونے والی قرعہ اندازی کے نتیجے میں کلر سیداں کے 13خوش نصیب کسان کامیاب قرار پائے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قرعہ اندازی میں کلرسیداں سے سید احتشام حیدر،تنویر احمد،حیدر ضمیر کیانی،محمد زیارب،محمد بشیر،علی اصغر،محمد یوسف،الطاف حسین،عبدالرؤف، ماجد حسین اور ناصر محمود کے نام شامل ہیں۔