وزیر اعلی پنجاب کا اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ، 850سے زائد شہریو ں کو 60کروڑ روپے کی پہلی قسط کی ادائیگی مکمل

63
Apna Ghar programme

لاہور۔5نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے،اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام کے تحت 850سے زائد درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل ہوگئی ہے۔پنجاب بھر میں مختلف شہریوں کواپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت گھر بنانے کے لئے 60کروڑ روپے مل گئے،اپنی چھت،اپنا گھرپروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں قرض حاصل کرنے والے شہریوں کے بیشتر گھر تکمیل کے قریب پہنچ گئے اور21اگست سے 31 اگست تک درخواست دینے والوں کی تصدیق کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

وزیر اعلی مریم نوازنے ارکان اسمبلی کو ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھر بنانے والے شہریوں کے پاس خود جانے کی ہدایت کی، ارکان اسمبلی اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے درخواست دہندگان کوگھر گھر جاکر وزیر اعلی کی طرف سے مبارکباد کا خصوصی لیٹر بھی دیں گے۔ وزیر اعلی نے خصوصی لیٹر میں اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت قرض کی رقم منظور ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے تہنیتی خط میں لکھا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی پہلی قسط اکائونٹ میں منتقل ہونے کے بعدآپ اپنے گھر کی تیزی سے تعمیر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ انہوں نے خواہش کااظہار کیا کہ دعا ہے کہ ہر بے گھر پاکستانی کو گھر کی نعمت میسر ہو۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں محمد نوازشریف، محمد شہباز شریف اور ہم سب آپ کے ہمقدم ہیں۔