وزیر اعلی پنجاب کا اے این پی کے مرکزی رہنما وسابق سینیٹرالیاس بلور کے انتقال پر اظہار تعزیت

89

لاہور۔16نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق سینیٹرالیاس بلور کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ہفتہ کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیاس بلور مرحوم شریف النفس انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک زیرک سیاستدان بھی تھے ، ان کی سیاسی و سماجی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ،ملک میںجمہوریت کی مضبوطی اورپارٹی کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیاس بلور کا انتقال ملکی سیاست کیلئے بڑا نقصان ہے جوصدیوں پورا نہیں ہو گا،وہ محب وطن اور انسان دوست شخصیت تھے ۔ وزیر اعلی نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کر نے کی توفیق دے۔