لاہور۔4مئی (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ فائر فائٹرز ڈے آتشزدگی میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے فائر فائٹرز کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔ہر بہادر فائر فائٹرکو سلام پیش کرتی ہوں۔ فائر فائٹرز ڈے پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ریسکیورزکو کیسے بھول سکتے ہیں۔ وزیر اعلی نے انٹر نیشنل فا ئر فائٹرز ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ زندگی کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔
فائر فائٹرز فرض کی ادائیگی میں ہرمشکل چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرتے ہیں۔ آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حفاظتی تدابیر کا نفاذ ضروری ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بلند و بالا عما ر تو ں کو آتشزدگی سے بچا نے کیلئے بلڈنگ سیفٹی لاز پر عملدرآمد یقینی بنا ئینگے۔پنجاب کیمونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشنز پر عملدرآمد کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔