لاہور۔20نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے مالی خیل بنوں میں خوارج کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر اعلی نے سیکورٹی فورسز کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گرد ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے۔