لاہور۔19جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارتمنعقدہ خصوصی اجلاس میں صوبہ بھر میں جاری روڈز اور ہیلتھ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کاجائزہ لیا گیا ۔صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشر ف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں وزیر اعلی کو بریفنگ دی۔اجلاس میں وزیراعلی نے پنجاب کے روڈ ز کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے،تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا، وزیراعلی نے پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ،روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری، 455پر کام شروع ،
روڈ بحالی پروگرام کے تحت تعمیر و بحالی کا 25فیصد سے زائد کام مکمل ،روڈ بحالی پروگرام فیز ٹوکے تحت 72سکیموں کی منظوری،67 پر کام شروع ،روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے پراجیکٹ پر 24فیصد سے زائد کام مکمل ہوگیا۔ پنجا ب بھر کے 1236 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر وبحالی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا 75فیصد کام مکمل ،پنجاب کے مختلف علاقوں میں 54 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی پوری طرح مکمل، 1164 بنیادی مراکز صحت پر تعمیر و بحالی تکمیل کی جانب گامزن
،1211بنیادی مراکز صحت کی پلاسٹرنگ،1143 مراکزصحت کی فلورنگ اور 1004 مراکز صحت کی فنشنگ کا کام جاری ہے۔ اجلاس میںگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر میں رابطہ سڑکو ں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہو ں گے ،کھیت تا منڈی سڑک کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی ۔ مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کی بروقت تکمیل کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں کہا کہ نئے مریم نواز ہیلتھ کلینک بننے سے دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر اورپہلی مرتبہ دیہات کے عوام کو شہروں کے اعلی پرائیویٹ کلینکس کا ماحول ملے گا۔