- Advertisement -
لاہور۔8نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بدھ کے روز یہاں مزار اقبال پر یوم اقبال کی مناسبت سے خصوصی محفل سماع میں شرکت کی۔
محسن نقوی یوم اقبال کی محفل سماع کے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے محفل سماع میں عارفانہ کلام سنا، قوال نے عارفانہ کلام سے سماں باندھ دیا۔محفل سماع کا اہتمام محکمہ اوقاف نے کیاتھا۔
- Advertisement -
صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر، سیکرٹری اوقاف، کمشنر لاہورڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈپٹی کمشنر، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد،سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات اور دیگر اکابرین نے محفل سماع میں شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=409287
- Advertisement -