وزیر اعلی پنجاب کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

112
وزیر اعلی پنجاب کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

لاہور۔6نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف جیت اورسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی اورکہاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ قوم کی دعائیںقومی ٹیم کے ساتھ ہیں اور پاکستان ورلڈ کپ جیتے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یہ جیت محنت کا نتیجہ ہے۔ فتح میں شاہین شاہ آفریدی کی 4 وکٹوں نے اہم کردار ادا کیا۔