لاہور۔13اپریل (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شہریوں کو سبزیوں کے نرخوں میں ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے ماڈل بازاروں میں آلو نیا 48 روپے، پیاز 43 روپے، ٹماٹر 58 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں، لیموں چائنہ 113، بینگن 43، پھول گوبھی 28، بند گوبھی 28 اور کھیرے (فارمی)بھی 38 روپے فی کلو فروخت کیے جارہے ہیں،شملہ مرچ 38, سبز مرچ 98، شلجم 28، مونگرے 78 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں،
‘گاجر چائنہ 33،گاجر دیسی 33،گھیا کدو 48، حلوہ کدو 33، ٹینڈیاں (فارمی) 48 روپے فی کلو دستیاب ہیں، لہسن دیسی 160, لہسن چائنہ 395،ادرک 385، بھنڈی 178، کریلے 103 روپے فی کلو فروخت کیے جارہے ہیں،معاون خصوصی پرائس کنٹرول سلمی بٹ نے کہا کہ عوام تک سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عام آدمی کے کچن اخراجات میں کمی کا وعدہ پورا کیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581429