29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلی کے مشیر محمد سلیم بلوچ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر...

وزیر اعلی کے مشیر محمد سلیم بلوچ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے دربار ہال میں آئندہ مالی سال کے بجٹ تجاویز کے حوالے سے اجلاس

- Advertisement -

لاڑکانہ۔ 19 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ محمد سلیم بلوچ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے دربار ہال میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈرینیج، واٹر سپلائی، آر او پلانٹ سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کو شامل کرکے منتخب نمائندوں سے تجاویز لینے کے متعلق اجلاس ہوا جس میں ایم این اے خورشید احمد جونیجو، سندھ اسمبلی کے ممبران جمیل احمد سومرو، سہیل انور سیال، عادل الطاف انڑ، ترجمان سندھ حکومت بلند خان جونیجو، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی خیرمحمد شیخ، چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری، وائس چیئرمین اسداللہ بھٹو، میئر لاڑکانہ انور علی لہر، چیئرمین دڑی ٹاؤن شاہ رخ انور سیال، چیئرمین ایمپائر ٹاؤن وقار احمد بھٹو، چیئرمین سچل ٹاؤن سرفراز کھوکھر، چیئرمین حیدری ٹاؤن عبدالحق کھاوڑ، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے افسران نے شرکت کی،

اجلاس میں لاڑکانہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تحت ڈرینیج، واٹر سپلائی، آر او پلانٹ سمیت ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کرکے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے اسکیموں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جس پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ محمد سلیم بلوچ کی جانب سے ڈرینیج سمیت دیگر مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ محمد سلیم بلوچ نے کہا کہ آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایم پی اے فریال تالپور کی ہدایات پر لاڑکانہ میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے حوالے سے ایک میٹنگ کی جس میں جاری اسکیموں

- Advertisement -

واٹر ڈرینیج کے آپریشن اور مینٹیننس، واٹر سپلائی اور آر او پلانٹ اسکیم کے ساتھ ساتھ چاروں تحصیلوں کو پانی کی فراہمی میں درپیش مشکلات پر تفصیل سے بات چیت کی گئی، اجلاس میں منتخب نمائندوں، میئر، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سمیت مقامی اداروں کے منتخب نمائندوں نے تجاویز پیش کیں، جن پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا کیونکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ترجیح ہے کہ سندھ کے ہر شہر، گاؤں، علاقے اور محلے میں عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بناکر ڈرینیج سسٹم کو بہتر کیا جائے، جو کہ پارٹی کے منشور کا بھی حصہ ہے، اسی سلسلے میں ہم نے یہاں لاڑکانہ میں تفصیلی میٹنگ کی ہے، جس میں اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے خاص طور پر شہر کے ڈرینیج سسٹم اور واٹر سپلائی سے متعلق جو تجاویز پیش کی گئی ہیں، انہیں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کرکے ان مسائل کو حل کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ پورے رتوڈیرو شہر میں صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے الٹرا فلٹریشن پلانٹ قائم کیا گیا ہے، جو کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کی ایک بہترین اسکیم ہے، جو پورے رتوڈیرو تعلقے کو پانی فراہم کرتی ہے، اسی طرز پر دیگر مقامات پر بھی فلٹریشن پلانٹس قائم کیے جائیں گے اور ہمارا محکمہ ہر جگہ فعال نظر آئے گا اور جہاں بہتری کی گنجائش ہو گی، وہاں بہتری لائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599078

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں