گلگت۔17جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیر داخلہ شمس لون کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ موت برحق ہے لیکن ایک بھائی کیلئے ہمشیرہ کی جدائی دل گرفتگی کا باعث ہے
وزیر اعلی نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہم پسماندگان کی دکھ میں برابر شریک ہیں اور اللہ سے دعاگو بھی کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے جبکہ پسماندگان کو صبر و جمیل کی دولت سے نواز دے ۔