وزیر اعلی گلگت بلتستان کا سکردو میں پانی کی عدم دستیابی پر خواتین کے احتجاج کا نوٹس ،ضلعی انتظامیہ اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو پانی کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کرنے کے احکامات

3

گلگت۔28جون (اے پی پی):وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سکردو میں پانی کی عدم دستیابی پر خواتین کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو پانی کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ گرمیوں میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے مساٸل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔