31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعلی گلگت بلتستان کا نوجوانوں کی صلاحیتیںاجاگر کرنے کے لئے علیحدہ...

وزیر اعلی گلگت بلتستان کا نوجوانوں کی صلاحیتیںاجاگر کرنے کے لئے علیحدہ محکمہ قائم کرنے کا اعلان

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) گلگت بلتستان کے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں نوجوانوں کی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک علیحدہ محکمہ قائم کر رہی ہے۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان با صلاحیت ہیں اور موجودہ حکومت نوجوانوں کی مہارت اور ترقی میں اضافہ کرنے کے لئے ایک الگ محکمہ قائم کر رہے ہے تاکہ نوجوانوں کر جدید انداز میں تربیت دے کر روزگار مہیا کیے جا سکیں وزیر اعلی نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم بلتستان ضرورت مند اور غریب طلبہ کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے لئے حصوصی تعلیمی وقف فنڈ قائم کیا ہے جس میں علاقہ کے مخیر حضرات کو بھی دعوت دی گئی ہے کہ وہ بھی اس کار خیر میں ہاتھ بٹائیں تاکہ علاقہ بھر کے نوجوانوں کے تعلیم کے حصول کی طرف راغب کیا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32276

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں