اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ا طلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویزرشید نے کہاہے کہ پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کا مکمل عزم کررکھاہے، میڈیا ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے خطرات سے متعلق عوام میں آگاہی کیلئے شعور بیدار کرے ۔ پیر کو یہاں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیر …
وزیر ا طلاعات پرویزرشید کا ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ا طلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویزرشید نے کہاہے کہ پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کا مکمل عزم کررکھاہے، میڈیا ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے خطرات سے متعلق عوام میں آگاہی کیلئے شعور بیدار کرے ۔ پیر کو یہاں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 30نومبر 2015ءکو پیرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں پاکستان کی پالیسی بیان کی تھی جس میں انہوںنے کہاکہ تھاکہ پاکستان نے قابل استعداد متبادل ٹیکنالوجیز، موثر توانائی کےلئے اقدامات، ماس ٹرانسپورٹ سسٹم پر عملدرآمد، پن بجلی کے فروغ سمیت گلوبل ایمیشنز میں کمی اور متعدد دیگر اقدامات کا تہیہ کررکھاہے جو ہماری ترقیاتی سٹرٹیجی کا حصہ ہے۔







