لاہور۔11اپریل (اے پی پی):وزیر ا عظم محمد شہباز شریف نے منگل کے روز یہاں لا ہور میں بیدیاں روڈ پر قا ئم آٹا تقسیم مر کز کا دور ہ کیا۔وزیر ا عظم نے مر کز میں آنے والے لو گوں سے ان کے مسا ئل کے بارے میں پو چھا اور خود اپنے ہا تھوں سے مستحقین میں آ ٹے کے تھیلے تقسیم کئے۔
اس مو قع پر وزیر ا عظم محمد شہباز شریف نے مر کز میں آ ئے لو گوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملکی تا ریخ میں پہلی بار غر یب عوا م کو مفت آٹا فرا ہم کیا جا رہا ہے،اس پرو گرا م کے تحت ہر خاندا ن کو 10 کلو گرام آ ٹے کے 3 تھیلے مفت دئیے جا ر ہے ہیں اور آٹے کی تقسیم کا یہ سلسلہ25 رمضا ن تک جا ری ر ہے گا۔ یا د رہے کہ عوامی شکا یا ت کے ازالے کے لیے شکایات سیل بھی قائم کئے گئے ہیں۔