وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت اور اظہارِ افسوس

77

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت اور اظہارِ افسوس کیا ہے۔ جمعہ کو ٹوئیٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسجد میں عبادت کرتے مسلمانوں پر دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ فیصل واوڈا نے شہید ہونے والے مسلمان بھائیوں کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔