اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنی وزارت کے پہلے 100 دنوں کی کارکردگی رپورٹ منگل کو جاری کر دی۔ رپورٹ پہلے 100 دنوں میں وزارت کی طرف سے کئے گئے کاموں، قانون سازی کے سنگ میلز، بین الاقوامی سنگ میل اور قومی ایکشن پلان مجموعی جائزہ پر مشتمل ہے۔ اس میں وزارت کے ڈھانچہ کی تفصیلات، مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات، سفارش کردہ قانون سازی اور وزارت کی طرف سے کی جانے والی تحقیق کے بارے میں تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزارت انسانی حقوق نے 9 قانونی بلوں کے مسودے بنائے جن میں زینب الرٹ بل، جسمانی سزا کا بل، گھریلو کارکنوں کا بل، معذوری بار ے بل، عیسائیوں کی شادی اور طلاق کا بل، دی پنجاب سکھ انند کراج، میرج بل، جبری طور پر لاپتہ افراد بارے بل، قانونی امداد اور انصاف تک رسائی کا بل2018ءاور اینٹی ٹارچربل شامل ہیں