وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں اربوںروپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے ۔ جمعرات کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کااجلاس پلاننگ کمیشن میں منعقدہوا۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میںاربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جس میں پاکستان سیکرٹریٹ میں مسجد کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کیلئے44کروڑ 80لاکھ روپے کی لاگت کے منصوبے کی منظوری دی گئی ۔