وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی امریکی یونیورسٹی کے وفدسے ملاقات میں گفتگو

185

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ اعلی تعلیم کے فروغ اور ترویج کے لئے پاک امریکہ نالج کوری ڈور سنگ میل ثابت ہوگا،نالج کوریڈور سے اگلے دس سالوں میں ملک بھر میں 10 ہزار پی ایچ ڈی اسکالر تیار کئے جائیں گے۔ ان خےالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو یہاں امریکی یونیورسٹی کے وفدسے ملاقات کے دوران کےا ۔وفاقی وزےر نے کہاکہ تاریخ نے ثابت کیا کہ نشیب و فراز کے باوجود پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات قائم رہے ،ماضی میں پاکستان امریکہ تعلقات اسٹرٹیجک اور سیکورٹی کے شعبوں تک محدود رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج پاکستان اور امریکہ کے تعلقات جیو اسٹرٹیجک سے جیو اکنامک کے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔پاکستان پہلا ملک ہے جس کی پارلیمنٹ نے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔انہوں نے کہاکہ وژن 2025 پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اقوام عالم کو غربت ، معاشی عدم توازن اور سماجی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے باہمی اشتراک کے عمل کو فروغ دینا ہو گا۔