12.1 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومضلعی خبریںوزیر بلدیات ذیشان رفیق سے ترک قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی دلچسپی...

وزیر بلدیات ذیشان رفیق سے ترک قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

لاہور۔28فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق سے جمہوریہ ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باسٹو نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کی تاریخ دہائیوں پر محیط ہے۔

- Advertisement -

ترکی نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ ذیشان رفیق نے ترک قونصل جنرل کو بتایا کہ وزیراعلی کی قیادت میں پنجاب حکومت مختصر مدت کے دوران عوامی فلاح کے کئی ایک منصوبوں کو مکمل کر چکی ہے۔ پنجاب میں ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باسٹو نے ملاقات پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ترکیہ کی حکومت کی جانب سے پاکستان بالخصوص پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567441

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں