یکم جنوری سے صنعتوں کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں تین روپے کمی کردی گئی، وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرکا قومی اسمبلی میں جواب
اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ صنعتوں کو یکم جنوری سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں تین روپے کمی کردی گئی ہے، برآمد کنندگان کو بنکوں سے تاریخ کے کم ترین نرخ پر قرضہ دیا جارہا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران خرم دستگیر نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ دنوں پانچ گھنٹے برآمد کنندگان سے ملاقاتیں کرکے ان کے مسائل پوچھے، یکم جنوری سے صنعتوں کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں تین روپے کمی ہوئی ہے۔