اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ صارفین کا تحفظ تجارت کی حقیقی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے ضروری ہے جو عالمی تجارت میں آئندہ سب سے بڑا نصب العین ہوگا۔ کینیا کے شہر نیروبی میں تجارت اور ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس کے 14 ویں اجلاس میں ای کامرس فار ڈویلپمنٹ کے موضوع پر …
وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا ای کامرس فار ڈویلپمنٹ کے موضوع پر گول میز مذاکرہ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ صارفین کا تحفظ تجارت کی حقیقی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے ضروری ہے جو عالمی تجارت میں آئندہ سب سے بڑا نصب العین ہوگا۔ کینیا کے شہر نیروبی میں تجارت اور ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس کے 14 ویں اجلاس میں ای کامرس فار ڈویلپمنٹ کے موضوع پر گول میز مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ای ٹریڈ کے اقدام سے سات پالیسی شعبوں میں ترقی پذیر ممالک کو مدد ملے گی جس میں ای کامرس اسیسٹمنٹ، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر، ادائیگیاں، ٹریڈ، لاجسٹکس، لیگل اینڈ ریگولیٹری فریم ورک، سکل ڈویلپمنٹ اور ای کامرس سے متعلق فنانسنگ شامل ہے۔








