
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان (کل)اتوار سے بحرین میں شروع ہونے والی پہلی پاکستان بحرین بزنس اپرچونیٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے بحرین پہنچ گئے ہیں۔ ہوائی اڈہ پر پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر بحرین کے انڈر سیکرٹری کامرس نادر خلیل المویاد بھی موجود تھے۔