اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) یورپی یونین کے جی ایس پی پلس بارے جائزہ مشن نے بچوں کی جبری مشقت اور بیگار کے خاتمہ کےلئے قانون سازی کرنے اور کوششوں کو بہت اہم بہتری قرار دیا ہے اور بچوں کی جبری مشقت کے خاتمہ کی پاکستانی کوششوں کو سراہا ہے۔ یورپی یونین کے ساتھ معاہدہ پر عملدرآمد کے سیل کا اجلاس وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی …
وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) یورپی یونین کے جی ایس پی پلس بارے جائزہ مشن نے بچوں کی جبری مشقت اور بیگار کے خاتمہ کےلئے قانون سازی کرنے اور کوششوں کو بہت اہم بہتری قرار دیا ہے اور بچوں کی جبری مشقت کے خاتمہ کی پاکستانی کوششوں کو سراہا ہے۔ یورپی یونین کے ساتھ معاہدہ پر عملدرآمد کے سیل کا اجلاس وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کا مقصد مشن کو پاکستان کی طرف سے انسانی، لیبر، خواتین اور بچوں کے حقوق، موسمیاتی تبدیلی، اینٹی کرپشن اور اینٹی نارکوٹکس بارے کامیابیوں اور حاصل شدہ اہداف کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ یورپی یونین کے جائزہ مشن کی سربراہی یورپین ایکسٹرنل ایکشنز سروسز کے ایڈوائزر گورس ہاوئٹوئین کررہے ہیں اور یہ جائزہ مشن یورپی کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈیونٹ اینڈ ریاس جولین ڈی جی ایمپلائمنٹ روڈی ڈیلاروئے اور ڈیمئرکرسلہ پرمشتمل ہے۔








