زرعی معاونت کے لئے قانونی فریم ورک متعارف کرایا جارہاہے ‘ کساد بازاری کی وجہ سے برآمدات کی لاگت میں کمی آئی ‘ یورپی یونین کو پاکستانی ویلیو ایڈڈ برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ، پہلی بار پاکستان کی برآمدات 25 ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہیں، وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب
اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ زرعی معاونت کے لئے قانونی فریم ورک لایا جارہا ہے‘ عالمی سطح پر کساد بازاری کی وجہ سے برآمدات کی لاگت میں کمی آئی ہے‘ یورپی یونین کو پاکستانی ویلیو ایڈڈ برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ نیشنل پلانٹ ہیلتھ سیفٹی ایکٹ رواں سال ہی اسمبلی میں آئے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=184