وزیر تجارت پرویز ملک کی برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات میں گفتگو

87
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے اقتصادی اور سماجی اشاریوں میں بہتری آ رہی ہے اور پاکستان سرمایہ کاری کےلئے منافع بخش اور ساز گار مارکیٹ ہے، برطانیہ یورپی یونین میں پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹ رسائی بڑھانے کا بڑا حامی رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر تجارت نے برطانوی ہائی کمشنر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ یورپ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور برطانیہ کے ساتھ پاکستان کی دوطرفہ تجارت کا حجم 2016ءمیں 2 ارب 8 کروڑ یورو رہا۔ وزیر تجارت پرویز ملک نے کہاکہ دونوں اطراف کےلئے یہ امر باعث اطمینان ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی اور اچھے نظم ونسق کےلئے خصوصی مراعات کے تحت پاکستان کی یورپی یونین میں شمولیت سے دوطرفہ تجارت کو فروغ ملا ہے۔