وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کا جہلم ویلی کا دورہ

61
University of Azad Jammu and Kashmir
University of Azad Jammu and Kashmir

جہلم ویلی ۔4فروری (اے پی پی):آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے گزشتہ روز جہلم ویلی کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے حلقہ سات یونین کونسل لمنیاں۔مکنیٹ گوہر آباد اور دیگر علاقہ جات کی عوام کے لوڈ شیڈنگ تحفظات کے خاتمے کے لیے محکمہ برقیات آفس ہٹیاں بالا کا دورہ کیا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے ایکسین برقیات احتشام قریشی کو ہدایات جاری کی،انہوں نے کہا کہ ہر ممکن لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اور عوام کو مساوات کی بنیاد پر بجلی فراہم کی جائے،تاکہ عوام کو طویل لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا مل سکے، بعد ازاں ایکسین برقیات احتشام قریشی نے انہیں محکمہ برقیات کی جانب سے گزشتہ ہفتے کیے جانے والے ممکنہ اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ انشاللہ اگلے کچھ دنوں میں بجلی کے بحران پر قابو پا لیں گے۔انہوں نے نامزد صدارتی امیدوار انجمن تاجران بازار چناری راجہ شہزاد گل کے بھتیجے کی وفات پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ کے ذمہ داران اور عوام علاقہ بھی موجود تھے۔