لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی):وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ناقص کارکردگی پر 3 افسران کو معطل کر دیا۔ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق وزیر تعلیم نے ڈائریکٹر کالجز سرگودھا، سی ای او ایجوکیشن و سیکرٹری بورڈ سرگودھا سمیت 3 افسران کو معطل کیا۔وزیر تعلیم نے افسران کو شکایات اور غیر تسلی بخش تعلیمی نتائج پر معطل کیا۔
وزیر تعلیم نے یہ احکامات تعلیمی افسران اور بورڈز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے۔وزیر تعلیم نے سرگودھا کے تعلیمی افسران کی مجموعی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔رانا سکندر حیات نے کہا کہ کارکردگی کے معاملے پر زیرو ٹالنس پالیسی اپنا رکھی ہے۔