وزیر توانائی بیرسٹر سید علی ظفر نے توانائی سیکٹر کی بہتری کیلئے گائیڈلائنز پیش کردیں

78
APP51-05 ISLAMABAD: June 05 - Syed Ali Zafar, Federal Minister for Information, Broadcasting, National History and Literary Heritage assuming his office. APP

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر توانائی بیرسٹر سید علی ظفر نے توانائی سیکٹر کی بہتری کیلئے گائیڈلائنز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے توانائی سیکٹر میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔گائیڈ لائنز متعلقہ سیکٹر کے نجی اور سرکاری ماہرین کی مدد سے تیار کئے گئے ہیں۔پہلی فرصت میں انرجی سکیٹر کے اندر مشاورت بورڈ قائم کرنیکی ضرورت ہے جو توانائی سے متعلق جامع پالیسی تیار اور اس پر عملدرآمد کر سکے۔یہ باتیں انہوں نے جمعہ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اجلاس میں وزارت توانائی کے حکام نے شرکت کی۔علی ظفر نے اجلاس میں توانائی سیکٹر کی بہتری کی غرض سے پاور سیکٹر کیلئے گائیڈ لائنز پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر توانائی کی حیثیت سے اپنے مختصر ترین مدت کے دوران میں نے محسوس کیا کہ ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے سیکٹر میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گائیڈ لائنز توانائی شعبہ سے متعلق رکھنے والے نجی اور سرکاری ماہرین کی مدد سے تیار کئے گئے ہیں۔پاکستان میں توانائی کی مجموعی صلاحیت کے حوالے سے انہوں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک آزاد آڈٹ کرانے کی ضرورت ہے جو اس بات کا تعین کرسکے کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار کیا ہے تاکہ توانائی ضروریات کے مستقبل کی ضروریات کا تعین کیا جا سکے اور اس کے حل کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔