کراچی۔ 03 ستمبر (اے پی پی):وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں سیلاب متاثرین کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑے اور ریلیف سرگرمیوں میں شفافیت اور فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ متاثرہ علاقوں میں مستقل بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکھر، روہڑی سمیت مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں اور ریلیف کیمپ فعال ہیں اور حکومت سندھ پوری مشینری کے ساتھ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیر توانائی سندھ کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات
- Advertisement -
- Advertisement -
متعلقہ خبریں