وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ، عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا

65

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق دار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی اور عید الاضحیٰ کے مقدس موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ دفترخارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بات چیت کے دوران، انہوں نے فلسطین کے عوام اور امت مسلمہ کی سلامتی اور بھلائی کے لیے دعا بھی کی۔