22.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر مملکت امور خارجہ عادل الجبیر...

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر مملکت امور خارجہ عادل الجبیر کا وزارت خارجہ آمد پر استقبال

- Advertisement -

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کا جمعہ کو یہاں وزارت خارجہ آمد پر استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وقت کی ہر آزمائش میں پورا اترنے والے اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار پر بات چیت کی۔

- Advertisement -

انہوں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے سعودی عرب کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595012

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں