24.9 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سوئس فیڈرل کونسلر اور وزیر خارجہ اگنیزیو...

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سوئس فیڈرل کونسلر اور وزیر خارجہ اگنیزیو کیسسزسے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم / وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پراپیگنڈہ اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کر نے حوالہ سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ تاس معاہدہ کی معطلی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہفتہ کو سوئس فیڈرل کونسلر اور وزیر خارجہ اگنیزیو کیسسزسے ٹیلی فونک تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ کو علاقائی سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بھارت کے حالیہ اشتعال انگیز اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پراپیگنڈہ اور سندھ طاس معاہد ہ معطل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے حقائق کو سامنے لانے کے لیے ایک آزاد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کے لیے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے حق کو محفوظ رکھتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کے مفاد میں تحمل سے کام لینے کے پاکستان کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔ اگنیزیو کیسسز نے نے امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور غیر جانبدار تحقیقات کی پاکستانی تجویز کی توثیق کی۔ انہوں نے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے تعاون کی پیشکش کی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے سہولت فراہم کرنے کے حوالہ سے مناسب طریقہ کار تلاش کرنے کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی۔دونوں رہنماؤں نے ابھرتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591693

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں