- Advertisement -
اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے جمعہ کو ٹیلی فون کیا اور وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بات چیت کے دوران متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے دونوں ممالک کے درمیان کثیر سطحی تعاون کی پائیدار رفتار پر تبادلہ خیال کیا۔
- Advertisement -
وزیر خارجہ نے کہا کہ میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لئے شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
- Advertisement -