وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شمالی وزیرستان میں بزدلانہ دہشت گردی کے حملے کی مذمت

109
وفاقی وزیر برائے تجارت کی سعودی کاروباری اداروں کے حکام سے ملاقات، سعودی برانڈز کی پاکستان میں کاروبار کی توسیع پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 7 پاکستانی فوجی شہید ہوئے ہیں۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کی تمام اقسام واشکال کے خاتمے کے لئے متحد ہیں۔ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے ہمارے عزم اور ارادوں کو غیر متزلزل نہیں کر سکتیں۔