وزیر خارجہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

69
وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا،نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن سمیت دیگر معاہدوں میں پیشرفت کے امکانات ہیں،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی منگل کو سعودی عرب میں منعقد ہونے والے او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وزیر خارجہ وہاں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں تشریف لائے ہوئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ/اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں مسلم اْمہ کو درپیش چیلنجز پر پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہونے والے او آئی سی کے 14ویں سربراہ اجلاس کا عنوان ” مکہ سمٹ: مستقبل کے لیے اکٹھ ” ہے جس کا مقصد اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے پیش نظر ایک مشترکہ مؤقف اختیار کرنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اسلامی ممالک کی تنظیم ( او آئی سی) کے اس چودھویں اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔سعودی عرب کی میزبانی میں یہ سربراہ اجلاس مکہ مکرمہ میں 31 مئی کو منعقد ہورہا ہے۔