برلن۔7اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جرمنی کے دورے کے موقع پر جمعہ کو پونے چھ بجے جرمنی کی وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کے ہمراہ برلن میں جرمن وزارت خارجہ کے دفتر میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جرمنی کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔