وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے آئیوری کوسٹ کی قومی اسمبلی کے سپیکر کی ملاقات،کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

65
بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں جے یو آئی ف کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے آئیوری کوسٹ کی قومی اسمبلی کے سپیکر اڈامہ بکٹوگو نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی مفاد پر مبنی کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پارلیمانی روابط، او آئی سی، افریقی یونین اور تجارتی شعبے میں تعاون پر بھی بات ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان آئیوری کوسٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئیوری کو سٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مذید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ آئیوری کوسٹ کے سپیکر نے بہترین میزبانی پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔