29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ایرانی وزیر رستم قاسمی کی ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ایرانی وزیر رستم قاسمی کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ایرانی وزیر رستم قاسمی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اور ایرانی وزیر نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایران کے وزیر رستم قاسمی کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ اور ایرانی وزیر نے دونوں ممالک کی سرحد کے ساتھ زمینی راستوں کے قیام کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایران کے وزیر نے ملاقات میں دونوں ممالک کی سرحد کے ساتھ داخلے کے نئے راستوں اور بازاروں کے قیام کے معاملے پر بھی اتفاق کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=322569

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں