وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت کے حوالے سے تبادلہ خیال

73

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دی ہے۔

منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات تاریخی طور پر مستحکم اور مضبوط رہے ہیں اور ہم ان تعلقات کو باہمی مفاد میں آگے لیکر جائیں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ مل کر معاشی اور تجارتی تعلقات کو مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے مزید ترقی دیں گے۔