وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات

309

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے خارجہ، دولت مشترکہ اور ڈویلپمنٹ آفس لارڈ طارق احمد آف ومبلڈن نے نیویارک میں ملاقات کی۔ یہ بات ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں بتائی گئی۔

لارڈ طارق احمد برطانوی وزیر اعظم کے تنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام کے خصوصی نمائندہ بھی ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے دورہ پر ہیں۔