وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سعودی عرب کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر احمد فاروق کی ملاقات

121
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سعودی عرب کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر احمد فاروق کی ملاقات

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سعودی عرب کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر احمد فاروق نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔

وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ وزیر خارجہ نے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے احمد فاروق کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔