اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سوئٹزرلینڈ کے نئے سفیر گیورگ سٹائنر نے یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے گیورگ سٹائنر کی سوئٹزلینڈ کے پاکستان میں نئے سفیر کی حیثیت سے تعیناتی پر انہیں خوش آمدید کہا۔
بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزلینڈ کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد پر شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے توقع ظاہر کی کہ سفیر گیورگ سٹائنر پاک سوئس تجارتی، ثقافتی اور سیاحتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔