- Advertisement -
اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر پروفیسر کلاز شواب سے ملاقات کی۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر کلاز شواب سے مل کر خوشی ہوئی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو متحرک کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=346701
- Advertisement -