وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے شام میں پاکستان کے نامزد سفیر ائیرمارشل (ر) شاہد اختر کی ملاقات

124

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے شام میں پاکستان کے نامزد سفیر ائیرمارشل (ر) شاہد اختر نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام اور پاکستان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، شام سے تجارتی اور تعلیمی میدان میں باہمی تعاون کے نئے راستے تلاش کئے جائیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر نامزد سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ شام کی تعمیر نو میں پاکستان کے کردار کے تسلسل کو جاری رکھنے میں اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ شام جانے والے پاکستانی زائرین کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے کے لئے مؤثر کردار ادا کیا جائے۔